ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں 24ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پرتاجکستان کے وزیراعظم کوخیر رسول زادہ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے انہیں حکومت کے سربراہان کی کونسل کے آئندہ اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں …
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی تاجکستان کے وزیراعظم کوخیر رسول زادہ سے ملاقات
ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں 24ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پرتاجکستان کے وزیراعظم کوخیر رسول زادہ سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے انہیں حکومت کے سربراہان کی کونسل کے آئندہ اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان۔تاجک دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کثیر جہتی فورمز پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا اعادہ کیا۔









