نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ازبکستان کے وزیراعظم سے ملاقات

ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 24ویں اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف سے ملاقات کی۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان۔ازبکستان تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر اعلیٰ سطحی رابطوں اور تعاون کی …

ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 24ویں اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف سے ملاقات کی۔

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان۔ازبکستان تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر اعلیٰ سطحی رابطوں اور تعاون کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیا۔