سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 24 اگست کو کھیلا جائیگا

پالے کیلی ۔ 21 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 24 اگست کو پالے کیلی میں کھیلا جائیگا۔ بھارتی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے میزبان ٹیم کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر …

پالے کیلی ۔ 21 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 24 اگست کو پالے کیلی میں کھیلا جائیگا۔ بھارتی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے میزبان ٹیم کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ اس سے قبل آئی لینڈرز کو ٹیسٹ سیریز میں بھارتی سورماﺅں کے ہاتھوں 3-0 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 27 اگست کو کھیلا جائیگا، چوتھا ون ڈے میچ 31 اگست کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت چکے ہیں اور وہ آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں ۔ واضح ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply