برسلز ۔20نومبر (اے پی پی):یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں تین ہزار پولیس اہل کاروں کو تربیت دے گی۔ العربیہ کے مطابق عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر کہا کہ "غزہ میں استحکام قائم رکھنے کے لیے بڑی پولیس فورس کی ضرورت ہو گی۔ عہدے دار کے مطابق تقریباً سات ہزار پولیس اہل کار غزہ میں فلسطینی اتھارٹی سے تنخواہیں …
یورپی یونین کا غزہ کی پٹی میں تین ہزار پولیس اہل کاروں کو تربیت دینے کا اعلان

مزید خبریں
برسلز ۔20نومبر (اے پی پی):یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں تین ہزار پولیس اہل کاروں کو تربیت دے گی۔ العربیہ کے مطابق عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر کہا کہ "غزہ میں استحکام قائم رکھنے کے لیے بڑی پولیس فورس کی ضرورت ہو گی۔
عہدے دار کے مطابق تقریباً سات ہزار پولیس اہل کار غزہ میں فلسطینی اتھارٹی سے تنخواہیں حاصل کر رہے ہیں، حالانکہ ان میں سے اکثر کو ریٹائر کیا جا چکا ہے یا وہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں، البتہ تقریباً تین ہزار اہل کار تربیت کے قابل ہیں۔تربیتی پروگرام کا انعقاد غزہ کے باہر کیا جائے گا۔یورپی یونین 2006 سے مغربی کنارے میں پولیس کی تربیت کے مشن کی فنڈنگ کر رہی ہے۔
اس کا بجٹ تقریباً 1.3 کروڑ یورو (تقریباً 1.5 کروڑ ڈالر) ہے۔یورپی یونین کے وزراء خارجہ اس تجویز پر آج برسلز میں اجلاس میں غور کریں گے۔ اسی دن فلسطین کے لیے عطیہ دہندگان ممالک کی کانفرنس بھی برسلز میں منعقد ہو گی، جس میں تقریباً ساٹھ وفود شریک ہوں گے۔ ان میں عرب ممالک بھی شامل ہیں مگر اسرائیل کی شرکت نہیں ہو گی۔








