ٹوکیو۔20نومبر (اے پی پی):جاپان میں عوام نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کے دوران وزیراعظم سنائے تکائیچی سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان سے متعلق اپنے غلط بیانات واپس لیں اور چین سے معافی مانگیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق جمعرات کو کئی درجن جاپانی شہریوں نے جاپان کی پارلیمنٹ کے سامنے اجتماعی احتجاج کیا۔ انہوں نے جاپانی حکومت کی طرف سے آئین میں ترامیم کی مخالفت کی اور سنائے …
چین مخالف بیانات ، جاپانی عوام کا وزیراعظم سنائے تکائیچی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مزید خبریں
ٹوکیو۔20نومبر (اے پی پی):جاپان میں عوام نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کے دوران وزیراعظم سنائے تکائیچی سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان سے متعلق اپنے غلط بیانات واپس لیں اور چین سے معافی مانگیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق جمعرات کو کئی درجن جاپانی شہریوں نے جاپان کی پارلیمنٹ کے سامنے اجتماعی احتجاج کیا۔
انہوں نے جاپانی حکومت کی طرف سے آئین میں ترامیم کی مخالفت کی اور سنائے تکائیچی سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان سے متعلق اپنے غلط بیانات واپس لیں اور چین سے معافی مانگیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنائے تکائیچی کے تائیوان سے متعلق غلط بیانات قانون اور تاریخی حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے علاقائی استحکام اور خود جاپان کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں جس سے جاپانی عوام میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔
سوشل نیٹ ورک پر 2.6 ملین فالوورز رکھنے والے ایک جاپانی بلاگر نے اپنی ایک پوسٹ میں جاپان میں دائیں بازو کے افراد پر تنقید کی۔ انہوں نے لکھا کہ اگر چین جاپان کو برآمدات بند کر دے تو جاپان کو کھاد کی کمی کا سامنا ہوگا، جس سے خوراک کی فراہمی بھی کم ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ ریئر ارتھ میٹلز کی کمی سے سے ہائی ٹیک صنعت بھی متاثر ہوگی ۔حالیہ دنوں میں ٹوکیو اور کیوٹو سمیت جاپان کے مختلف علاقوں میں عوام نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم کے غلط بیانات کی مخالفت کی ہے ۔








