ویتنام کا پبلک ٹرانسپورٹ 2030 تک ماحول دوست توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان

ہنوئی ۔20نومبر (اے پی پی):ویتنام نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ہنوئی اور جنوبی شہر ہو چی منھ کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں 2030 تک ماحول دوست توانائی پر چلیں گی۔شنہوا کے مطابق یہ ہدف ایک نئے منظور شدہ قومی ایکشن پلان کے تحت مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد آلودگی میں کمی اور فضائی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ 2026 سے 2030 کے دوران نافذ العمل …

ہنوئی ۔20نومبر (اے پی پی):ویتنام نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ہنوئی اور جنوبی شہر ہو چی منھ کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں 2030 تک ماحول دوست توانائی پر چلیں گی۔شنہوا کے مطابق یہ ہدف ایک نئے منظور شدہ قومی ایکشن پلان کے تحت مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد آلودگی میں کمی اور فضائی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ 2026 سے 2030 کے دوران نافذ العمل ہوگا اور 2045 کے وژن کی سمت بھی رکھتا ہے۔

اس منصوبے میں ٹیکنالوجی پر مبنی ڈلیوری اور رائیڈ۔ہیلنگ گاڑیوں کو بھی سبز اور ماحول دوست توانائی کی طرف منتقل کرنے کے لیے پالیسیاں بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، ملک میں 2030 تک 1,200 گرین بلڈنگز قائم کرنے کا ہدف بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ہنوئی میں سالانہ اوسط PM2.5 ذرات کی مقدار 2030 تک 40 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے کم ہونے کی توقع ہے، جو 2024 کے اوسط سطح سے 20 فیصد کم ہے۔یہ اقدام نہ صرف عوامی صحت کے تحفظ اور سبز معیشت کی تعمیر میں مدد دے گا بلکہ ویتنام میں پائیدار ترقی کو بھی فروغ دے گا۔ پلان کے نفاذ کی نگرانی وزارتِ زراعت اور ماحولیات کرے گی اور 2027 میں ایک عبوری جائزہ، جبکہ 2030 میں مکمل جائزہ لیا جائے گا۔