اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کرم میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی پرخراجِ تحسین کرتےہوئے کہا ہےکہ پاکستان کے امن و استحکام کے لیےسکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔جمعرات کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے۔ آپریشن میں 23 دہشت گرد واصلِ جہنم کیے جانے پر …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کرم میں اہم کارروائی پر سیکورٹی فورسز کوخراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کرم میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی پرخراجِ تحسین کرتےہوئے کہا ہےکہ پاکستان کے امن و استحکام کے لیےسکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔جمعرات کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے۔
آپریشن میں 23 دہشت گرد واصلِ جہنم کیے جانے پر فورسز کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتاہوں۔ ریاست کے دشمنوں کے خلاف متحد اور مضبوط ردعمل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔ قوم اپنے محافظوں کی ہمت، عزم اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ دہشت گردی کے سہولت کار اور سرپرست عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ پاکستان کے امن و استحکام کے لیےسکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔








