اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سلطنت عمان کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان عمان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جمعرات کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان عمان کے ساتھ دوطرفہ …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سلطنت عمان کے قومی دن پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سلطنت عمان کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان عمان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جمعرات کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
پاکستان عمان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے عمان کے قومی دن پر عوام اور قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محمد حنیف عباسی نے کہاکہ پاکستان اور عمان کے تعلقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ۔ وزیر ریلوویز نے عمان کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








