پاکستان ریلوے اور حکومتِ پنجاب کے تعاون سے اربن ٹری پلانٹیشن مہم کا باضابطہ آغاز

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے اور حکومتِ پنجاب کے تعاون سے اربن ٹری پلانٹیشن مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ وزات ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ریلوے ٹریکس کے اطراف شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے،ٹری پلانٹیشن ڈرائیو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے گرین اینڈ کلین پنجاب ویژن کے تحت جاری ہے۔انہوں نے …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے اور حکومتِ پنجاب کے تعاون سے اربن ٹری پلانٹیشن مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ وزات ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ریلوے ٹریکس کے اطراف شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے،ٹری پلانٹیشن ڈرائیو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے گرین اینڈ کلین پنجاب ویژن کے تحت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریکس کے اطراف شجر کاری سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیاہے، پہلے مرحلے میں منڈی بہاؤالدین، ملکہ وال، سرگودھا اور بھلوال شامل ہیں۔منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں شجر کاری مہم کا باضابطہ افتتاح ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوویز محمد حنیف عباسی نےمہم کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ریلوے ٹریکس کے اطراف شجر کاری کا دائرہ کار جلد پورے پنجاب تک بڑھا دیا جائے گا۔ ٹری پلانٹیشن ڈرائیو ماحول دوست ریلوے اور سرسبز پنجاب کی طرف اہم قدم ہے۔