ویرات کوہلی نے ون ڈے میں وریندر سہواگ کو رنزوں کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا

دمبولا ۔ 21 اگست (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سابق ہم وطن بلے باز وریندر سہواگ کو رنزوں کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ ویرات کوہلی اب تک 190 میچوں میں 8339 رنز بنا …

دمبولا ۔ 21 اگست (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سابق ہم وطن بلے باز وریندر سہواگ کو رنزوں کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ ویرات کوہلی اب تک 190 میچوں میں 8339 رنز بنا چکے ہیں جس میں 28 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس طرح وہ ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے ساتویں پلیئر بن گئے ہیں۔ وریندر سہواگ نے 251 میچز میں 8273 رنز بنائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply