چیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں مختلف سیکشنز میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کا مجموعی طور پر 50 فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران نے چیئرمین کو بتایا کہ منصوبے کے گرڈرز اور پائل ورک کا عمل مکمل کرلیا …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں مختلف سیکشنز میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کا مجموعی طور پر 50 فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران نے چیئرمین کو بتایا کہ منصوبے کے گرڈرز اور پائل ورک کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ بیرل سٹرکچر کا 70 فیصد سے زائد کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرل سٹرکچر مکمل ہوتے ہی گرڈرز لانچنگ اور چھت کے کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔شاہین چوک منصوبے کی دیواروں اور سلپ روڈز پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جبکہ ملحقہ پل پر ٹرانزم سمیت دیگر ترقیاتی سرگرمیوں میں بھی خاطر خواہ پیشرفت ہو رہی ہے۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے 24/7 تعمیراتی کام جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کی اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کی ٹائم لائن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بیوٹیفکیشن کے لیے دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ، ڈیجیٹل بورڈز اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے احکامات بھی جاری کیے۔محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس اسلام آباد کے انفراسٹرکچر میں جدت لانے اور ٹریفک دبائو کم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر شہریوں اور قریب موجود تعلیمی اداروں کے طلباء کو سگنل فری اور تیز رفتار سفری سہولت میسر آئے گی ۔انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریزیڈنٹ انجینئرز کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے ذریعے اعلیٰ معیار ہر صورت یقینی بنایا جائے۔