ریاض ، واشنگٹن ۔21نومبر (اے پی پی):ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے واشنگٹن سے روانہ ہوتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام شکریے کا پیغام روانہ کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’آپ کے ملک سے رخصت ہوتے ہوئے مجھے یہ اظہار کرتے ہوئے خوشی محسوس …
ولی عہد کی جانب سے امریکی صدر کے نام شکریے کا پیغام

مزید خبریں
ریاض ، واشنگٹن ۔21نومبر (اے پی پی):ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے واشنگٹن سے روانہ ہوتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام شکریے کا پیغام روانہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’آپ کے ملک سے رخصت ہوتے ہوئے مجھے یہ اظہار کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں نے اور میرے وفد نے جو پرجوش استقبال اور شایانِ شان مہمان نوازی دیکھی، اس پر میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
ولی عہد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ’آپ کے ساتھ ہونے والی باضابطہ گفتگو نے ایک بار پھر اس تاریخی اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کی پختگی کی تصدیق کی ہے جو ہمارے دونوں ممالک کو جوڑتی ہے اور جسے خادم الحرمین الشریفین اور آپ کی قیادت میں ہر میدان میں مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں آپ کے لیے بہترین صحت اور دائمی سعادت کی دعا کرتا ہوں اور امریکی عوام کے لیے ترقی و خوشحالی کی مسلسل کامیابیوں کی تمنا رکھتا ہوں۔








