ڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کی اے آئی ویڈیو پوسٹ کردی

واشنگٹن ۔21نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ العربیہ کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں النصر کے کپتان کے ساتھ فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ٹرمپ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ رونالڈو …

واشنگٹن ۔21نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

العربیہ کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں النصر کے کپتان کے ساتھ فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ٹرمپ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ رونالڈو ایک عظیم آدمی ہے، مجھے وائٹ ہاؤس میں ان سے مل کر بہت اچھا لگا، بہت ہوشیار اور زبردست! ۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے اس ہفتے سعودی وفد کے ساتھ اپنی ملاقاتیں ختم کیں۔ ان ملاقاتوں میں النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل تھے۔پرتگالی سٹار نے بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صدر کو پوسٹ کیے گئے شکریہ کے پیغام کی پیروی کرتے ہوئے مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

فوٹیج میں انہیں ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں اپنی اہلیہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ بھی دکھایا گیا۔یاد رہے رونالڈو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکہ کے دوران ان کے ساتھ آنے والے وفد کا حصہ تھے۔ امریکی صدر نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں معروف بزنس مین ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔