چینی وزیراعظم لی چیانگ جنوبی افریقہ پہنچ گئے، پہلی بار ہونے والی جی 20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

بیجنگ/جوہانسبرگ۔21نومبر (اے پی پی):چین کے وزیراعظم لی چیانگ جمعرات کے روز جنوبی افریقہ پہنچ گئے، جہاں وہ جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس ہفتے اور اتوار کو منعقد ہوگا اور تاریخ میں پہلی بار افریقی براعظم پر ہو رہا ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے وزیراعظم کے دورے سے قبل کہا کہ چین جنوبی افریقہ کی جی 20 صدارت کی …

بیجنگ/جوہانسبرگ۔21نومبر (اے پی پی):چین کے وزیراعظم لی چیانگ جمعرات کے روز جنوبی افریقہ پہنچ گئے، جہاں وہ جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس ہفتے اور اتوار کو منعقد ہوگا اور تاریخ میں پہلی بار افریقی براعظم پر ہو رہا ہے۔

شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے وزیراعظم کے دورے سے قبل کہا کہ چین جنوبی افریقہ کی جی 20 صدارت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اجلاس کے موضوع “یکجہتی، مساوات، پائیداری” کے تحت تمام شریک ممالک کے ساتھ مل کر تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اس سربراہ اجلاس میں کثیرالجہتی نظام کے فروغ، کھلی عالمی معیشت کی تعمیر اور ترقیاتی تعاون کے لیے اتفاقِ رائے کے قیام کی خواہش رکھتا ہے۔جنوبی افریقہ وزیراعظم لی چیانگ کے تین ملکی دورے کا تیسرا مرحلہ ہے۔ اس سے قبل وہ روس اور زیمبیا کا دورہ مکمل کر چکے ہیں۔