ہنوئی ۔21نومبر (اے پی پی):چین اور ویتنام کی بحریہ کے دو بیڑوں نے 19 سے 20 نومبر تک بیبو خلیج کے پانیوں میں طے شدہ معاہدے اور سالانہ منصوبہ بندی کے تحت 39ویں مشترکہ گشت کیا جس دوران جہازوں کے روٹ،رفتار اور موسمی و بحری حالات سے متعلق معلومات بارے تبادلہ خیال کیا۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق گشت کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے دو دو جہازوں …
چین اور ویتنام کی بحریہ کا بیبو خلیج میں مشترکہ گشت ،جہازوں کے روٹ،رفتار اور موسمی و بحری حالات سے متعلق معلومات بارے تبادلہ خیال کیا
مزید خبریں
ہنوئی ۔21نومبر (اے پی پی):چین اور ویتنام کی بحریہ کے دو بیڑوں نے 19 سے 20 نومبر تک بیبو خلیج کے پانیوں میں طے شدہ معاہدے اور سالانہ منصوبہ بندی کے تحت 39ویں مشترکہ گشت کیا جس دوران جہازوں کے روٹ،رفتار اور موسمی و بحری حالات سے متعلق معلومات بارے تبادلہ خیال کیا۔
چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق گشت کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے دو دو جہازوں پر مشتمل بیڑوں نے خلیج میں سمندری اور فضائی سکیورٹی کی نگرانی کی، جہازوں کے روٹ، رفتار اور موسمی و بحری حالات سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا اور باری باری قیادت کرتے ہوئے کمانڈ و آپریشنل رابطہ کاری کو مضبوط بنایا۔
دونوں ممالک کی بحریہ نے ایک مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو مشق بھی کی جس میں فرضی طور پر چین اور ویتنام کی ایک ایک ماہی گیر کشتی کو بیبو خلیج میں ہنگامی صورتحال سے دوچار دکھایا گیا۔ اس مشق نے پیچیدہ حالات میں کمانڈ اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کا مؤثر مظاہرہ کیا۔
یہ مشترکہ گشت چینی اور ویتنامی بحریہ کے درمیان 2005 میں دستخط کیے گئے ’’بیبو خلیج گشت معاہدے‘‘کے تحت ہو رہے ہیں جنہیں فریقین باہمی رابطے، تعاون اور سٹریٹجک اعتماد کو فروغ دینے کے ایک مضبوط ذریعے کے طور پر دیکھتے ہیں۔








