انڈونیشیا ، لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ، 18 لاپتہ

جکارتہ۔21نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے سنٹرل جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 18 تاحال لاپتہ ہیں۔ چینی خبررساں ادار ے شنہوا کے مطابق ضلع پانداناروم کے گاؤں پانداناروم میں طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ بی این پی بی کی تازہ معلومات کے مطابق حادثے میں 48 مکانات مکمل طور پر تباہ یا منہدم ہوئے جبکہ 195 کو …

جکارتہ۔21نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے سنٹرل جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 18 تاحال لاپتہ ہیں۔ چینی خبررساں ادار ے شنہوا کے مطابق ضلع پانداناروم کے گاؤں پانداناروم میں طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔

بی این پی بی کی تازہ معلومات کے مطابق حادثے میں 48 مکانات مکمل طور پر تباہ یا منہدم ہوئے جبکہ 195 کو نقصان پہنچا، حادثے کے بعد 934 رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

امدادی کارروائیوں میں قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی باسارناس، فوج، پولیس، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں اور رضاکاروں سمیت 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ تلاش کے عمل کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور بھاری مشینری، سرچ ڈاگ یونٹس اور نکاسیِ آب کے آلات کی مدد سے کارروائیاں جاری ہیں۔