چین میں بین الاقوامی مسافروں کی ڈیجیٹل ٹریول ڈیکلریشن سروس کا باضابطہ آغاز

بیجنگ ۔21نومبر (اے پی پی):چین نے بین الاقوامی مسافروں کی ملک میں تیز اور آسان آمد کے لیے ڈیجیٹل ٹریول ڈیکلریشن سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا، جو جمعرات سے نافذ ہو گئی ہے۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق، یہ نئی سہولت چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے متعارف کرائی ہے اور اس کا مقصد سرحدی عمل کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنانا ہے۔ مسافر اب اپنا …

بیجنگ ۔21نومبر (اے پی پی):چین نے بین الاقوامی مسافروں کی ملک میں تیز اور آسان آمد کے لیے ڈیجیٹل ٹریول ڈیکلریشن سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا، جو جمعرات سے نافذ ہو گئی ہے۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق، یہ نئی سہولت چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے متعارف کرائی ہے اور اس کا مقصد سرحدی عمل کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنانا ہے۔

مسافر اب اپنا ٹریول ڈیکلریشن مختلف ڈیجیٹل ذرائع سے مکمل کر سکتے ہیں، جن میں سرکاری ویب سائٹ، حکومتی سروس پلیٹ فارم، 12367 ایپ، وی چیٹ اور علی پے منی پروگرامز شامل ہیں۔ مسافر موبائل فون پر کیو آر کوڈ اسکین کرکے بھی یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں، جبکہ بارڈر پوائنٹس پر سیلف سروس کیوسکس بھی دستیاب ہوں گے۔مزید برآں روایتی کاغذی آمد کارڈ بھی متبادل کے طور پر بدستور استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں