امریکی وارننگ کے بعد 6ایئرلائنز نے وینیزویلا کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں

کراکس۔23نومبر (اے پی پی):امریکی فضائی ادارے کی جانب سے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور خطے میں امریکی فورسز کی وسیع تعیناتی کے تناظر میں خبردار کیے جانے کے بعد 6 ایئرلائنز نے وینیزویلا کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔اے ایف پی کے مطابق وینیزویلا ایئرلائنز ایسوسی ایشن کی صدر ماریسیلا دی لوئیزا نے بتایا کہ جن ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کی ہیں ان میں ہسپانیہ، پرتگال، چلی ، کولمبیا ، …

کراکس۔23نومبر (اے پی پی):امریکی فضائی ادارے کی جانب سے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور خطے میں امریکی فورسز کی وسیع تعیناتی کے تناظر میں خبردار کیے جانے کے بعد 6 ایئرلائنز نے وینیزویلا کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔اے ایف پی کے مطابق وینیزویلا ایئرلائنز ایسوسی ایشن کی صدر ماریسیلا دی لوئیزا نے بتایا کہ جن ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کی ہیں ان میں ہسپانیہ، پرتگال، چلی ، کولمبیا ، برازیل اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی ائیرلائنز شامل ہیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ معطلی کب تک جاری رہے گی جبکہ پاناما کی کوپا ائیرلائن،سپین کی ائیر یورپا، پلس الٹرا، ترکش ائیر لائن اور وینزویلا کی لاسر ائیرلائن فی الحال اپنی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وینیزویلا کی فضائی حدود میں شہری پروازیں خراب ہوتی سکیورٹی صورتحال اور بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کے باعث غیر معمولی خطرات کا سامنا کر سکتی ہیں۔ بیان کے مطابق یہ خطرات پرواز کے ہر مرحلے اوور فلائٹ، لینڈنگ، ٹیک آف حتیٰ کہ زمینی ایئرپورٹس تک اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

واشنگٹن نے خطے میں ایئرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ، بحری جہاز اور اسٹیلتھ طیارے تعینات کیے ہیں جنہیں امریکی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات قرار دیا ہے تاہم وینزویلا میں اس تعیناتی کو رجیم چینج کی کوشش کے خدشات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔