سعودی عرب پائیدار اقتصادی نظام کو فروغ دینے کے لئے جی 20 ممالک کے ساتھ شراکت داری کےلئے پر عزم ہے، سعودی وزیرخارجہ

کیپ ٹائون۔24نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پائیدار اقتصادی نظام کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کے لئے جی 20 ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کی زیر صدارت جی 20 اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے …

کیپ ٹائون۔24نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پائیدار اقتصادی نظام کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کے لئے جی 20 ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کی زیر صدارت جی 20 اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے رکن ممالک کی جانب سے درپیش چیلنجز کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے دنیا کی گرین اکانومی اور صاف ٹیکنالوجی کی طرف منتقلی کے حوالے سے ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ توازن رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے فروغ کےلئے اہم وسائل اور سرمایہ کاری تک منصفانہ رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے نزدیک مصنوعی ذہانت کا استعمال اختراعی عمل کو تیز کرنے کےلئے بنیادی ضرورت ہے جس سے مختلف شعبوں کومستحکم بنایا جاسکتا ہے اس لئے باہمی تعاون اور افہام وتفہیم کی فضا میں بین الاقوامی قوانین کا احترام اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے پائیدار اقتصادی نظام کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے جی 20 ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدعان اور نائب وزیر خزانہ عبدالمحسن الخلف بھی موجود تھے۔