ماسکو۔24نومبر (اے پی پی):روس اور چین 200 ارب ڈالر مالیت کے 80 سے زائد مشترکہ سرمایہ کاری منصوبے شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔تاس کے مطابق روس ۔ چین کمیٹی برائے دوستی، امن اور ترقی کے شریک چیئرمین اور روسی صدر کے خصوصی مندوب برائے پائیدار ترقی اہداف، بورِس تیٹوف نے کہا کہ رواں سال کے دوران چین کے کاروباریوں نے روس میں 13 ہزار کمپنیوں کی باضابطہ رجسٹریشن …
روس اور چین 200 ارب ڈالر مالیت کے 80 مشترکہ منصوبوں کی تیاری کر رہے ہیں،روسی مندوب
ماسکو۔24نومبر (اے پی پی):روس اور چین 200 ارب ڈالر مالیت کے 80 سے زائد مشترکہ سرمایہ کاری منصوبے شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔تاس کے مطابق روس ۔
چین کمیٹی برائے دوستی، امن اور ترقی کے شریک چیئرمین اور روسی صدر کے خصوصی مندوب برائے پائیدار ترقی اہداف، بورِس تیٹوف نے کہا کہ رواں سال کے دوران چین کے کاروباریوں نے روس میں 13 ہزار کمپنیوں کی باضابطہ رجسٹریشن کرائی ہے، جو روسی مارکیٹ میں مغربی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ادھر 6واں روس ۔ چین بزنس فورم 24 سے 25 نومبر تک چین کے شہر شی آن، صوبہ شانشی میں جاری ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے درمیان اقتصادی شراکت کو فروغ دینا ہے۔









