نیو یارک ۔25نومبر (اے پی پی):نیٹو کے سیکرٹر ی جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ یوکرین کے تنازع کے حل کے لیے امریکا کا پیش کردہ منصوبہ ابھی مزید بہتری چاہتا ہے اور اس پر مذاکرات جاری رہیں گے۔ انہوں نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ مثبت پیش رفت ہے کہ ایک منصوبہ میز پر موجود ہے، جس پر کل جنیوا میں …
یوکرین کے لیے امریکی منصوبے میں مزید ترمیم کی ضرورت ہے، نیٹو سیکرٹر ی جنرل مارک روٹے

مزید خبریں
نیو یارک ۔25نومبر (اے پی پی):نیٹو کے سیکرٹر ی جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ یوکرین کے تنازع کے حل کے لیے امریکا کا پیش کردہ منصوبہ ابھی مزید بہتری چاہتا ہے اور اس پر مذاکرات جاری رہیں گے۔ انہوں نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ مثبت پیش رفت ہے کہ ایک منصوبہ میز پر موجود ہے، جس پر کل جنیوا میں مشاورت ہوئی۔
یوکرین اور امریکا کے درمیان یہ ایک کامیاب ملاقات تھی۔ منصوبے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، کچھ نکات میں تبدیلی ناگزیر ہے، اگرچہ منصوبے میں کئی مثبت عناصر بھی شامل ہیں۔انہوں نے منصوبے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ابھی زیرِ بحث ہے، اس لیے اس پر شق بہ شق بات کرنا مناسب نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں کچھ نکات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، لیکن اس میں کئی اہم اور مفید تجاویز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ مجوزہ منصوبہ یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانا چاہیے۔ ان کے مطابق بات چیت مزید جاری رہے گی اور اس میں یورپی یونین اور نیٹو سے متعلق کچھ معاملات الگ طور پر زیرِ بحث آئیں گے۔








