تل ابیب ۔25نومبر (اے پی پی):اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن نے غزہ کی پٹی میں اپنے مشن کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق فاؤنڈیشن نےبیان میں کہا کہ اس نے غزہ میں اپنا ہنگامی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ ایک ریکارڈ انسانی آپریشن کے حصے کے طور پر علاقے میں رہنے والے شہریوں کو 187 ملین سے زیادہ مفت …
غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن نے غزہ میں اپنا مشن ختم کر دیا

مزید خبریں
تل ابیب ۔25نومبر (اے پی پی):اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن نے غزہ کی پٹی میں اپنے مشن کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق فاؤنڈیشن نےبیان میں کہا کہ اس نے غزہ میں اپنا ہنگامی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
ایک ریکارڈ انسانی آپریشن کے حصے کے طور پر علاقے میں رہنے والے شہریوں کو 187 ملین سے زیادہ مفت کھانے براہ راست فراہم کیے گئے، اس سے فلسطینی خاندانوں تک غذائی امداد محفوظ طریقے سے پہنچنا یقینی ہوا ۔
مئی میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی ایجنسیوں کے کام پر سخت پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اس فاؤنڈیشن نے غزہ کے باشندوں کو غذائی امداد فراہم کرنے کا کام سنبھال لیا تھا لیکن اقوام متحدہ کے ماہرین، امدادی تنظیموں اور دیگر انسانی تنظیموں نے اس کے کام پر شدید تنقید کی تھی۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے مطابق اس تنظیم کے تقسیم مراکز سے امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے سینکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
اگست میں اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے اس تنظیم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ اس فاؤنڈیشن نے خفیہ فوجی اور سیاسی مقاصد کے لیے کام کیا۔
اس تنظیم کے مشن کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات موجود تھے جسے اسرائیل نے تباہ حال علاقے میں امداد کی تقسیم میں اقوام متحدہ کی تنظیم اور اس کی ایجنسیوں کے کردار کا متبادل بنانے کی کوشش کی تھی۔








