اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8(2) کے تحت 24 نومبر 2025ء کو اپنے فیصلوں کے ذریعے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے مالی سال 2025-26 کی اندازہ شدہ آمدنی کی ضرورت (آر ای آر آر) کے جائزہ کا تعین کیا ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق اتھارٹی نے ایس این جی پی ایل اور …
اوگرا کی جانب سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کیلئے مالی سال 2025-26 کی اندازہ شدہ آمدنی کی ضرورت کے جائزہ کا تعین

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8(2) کے تحت 24 نومبر 2025ء کو اپنے فیصلوں کے ذریعے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے مالی سال 2025-26 کی اندازہ شدہ آمدنی کی ضرورت (آر ای آر آر) کے جائزہ کا تعین کیا ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق اتھارٹی نے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کی محصول کی ضروریات ، اخراجات اور آمدنی کا بغور جائزہ لیا۔
مزید بر آں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے معاملے میں موخر شدہ کارگو کے اثرات کو گیس صارفین کے فائدے کے لیے شامل کیا گیا ہے، لہذا ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے مالی سال 26-2025 کے اوسط مقررہ نرخ عارضی طور پر بالترتیب 1,804.08 روپے /ایم ایم بی ٹی یو اور 1,549.41 1,549.41 روپے / ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں جس سے موجودہ مقررہ نرخ کے مقابلے میں بالترتیب 3 اور 7 فیصد کمی ہوئی ہے تاکہ صارفین کے مفاد کا تحفظ اور مالی نظم و ضبط کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید بر آں او گرانے حکیم جولائی 2024ء کو وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت سابقہ کمی /گیس سر کلر قرضہ کے سٹاک کے مقابلے میں ایس این جی پی ایل کے معاملے میں 13,565 ملین روپے اور ایس ایس جی سی ایل کے معاملے میں 47,315 ملین روپے ایڈ جسٹ کیے ہیں۔مندرجہ بالا فیصلہ کے ذریعے وفاقی حکومت سے درجہ بندی /کیٹیگری کے مطابق فروخت کی قیمتوں کے بارے میں مشورہ طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے مشورہ کے مطابق کسی بھی قسم کی ترمیم ، اوگرا کی طرف سے مطلع کی جائے گی۔ تب تک موجودہ درجہ بندی / کیٹیگری کے مطابق قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتیں بر قرار رہیں گی۔گیس یوٹیلٹیز کی آمدنی کی ضروریات کے حوالے سے اوگرا کے فیصلے کی تفصیلات او گر اویب سائٹس https://ogra.org.pk/decisions-4 اور https://ogra.org.pk/decisions-3 پر موجود ہیں۔








