مظفر آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار بھی موجود تھے۔ اجلاس میں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے لاء اینڈ جسٹس سب سیکٹر کے ترقیاتی منصوبہ جات …
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار بھی موجود تھے۔
اجلاس میں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے لاء اینڈ جسٹس سب سیکٹر کے ترقیاتی منصوبہ جات ہائی کورٹ بلڈنگ مظفرآباد، ریسٹ ہاؤس میرپور، رجسٹری برانچ میرپور اور جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی میں رہائشی کوارٹرز، وکلاء چیمبرزاور سڑک کی تعمیر کے ڈیزائن اور تعمیراتی کام کے لئے درکار فنڈز حوالے سے بریفنگ لی۔
اجلاس میں میرپور برانچ رجسٹری کی عمارت کے ڈیزائن کو زیر غور لایا گیا، چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے عمارت کے ڈیزائن میں کشمیری ثقافت کو شامل کرکے 15 روز کے اندر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ریسٹ ہاؤس میرپور کے تعمیراتی کام کیلئے درکار فنڈز کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی میں وکلاء چیمبرز، رہائشی فلیٹس اور رابطہ سڑک کے منصوبوں کے ڈیزائن کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا جو موقع ملاحظہ کرکے سڑک کے روٹ کو حتمی شکل دے کر رپورٹ کرے گی۔
چیف جسٹس نے متعلقہ محکمہ جات کو جوڈیشل کمپلیکس تک منظور شدہ سڑک پر موجود تجاوزات کے خاتمے، ریزیڈنٹ آرکیٹیکچر، ریزیڈنٹ سٹرکچرل انجینئر تعینات کرتے ہوئے 15 روز کے اندر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال، سیکرٹری تعمیرات عامہ، سیکرٹری پی پی ایچ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، ڈائریکٹر جنرل سی ڈی او، چیف انجینئر تعمیرات عامہ، چیف انجینئر سی ڈی او اور متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔








