صحافیوں کے مسائل کے حل کے تناظر میں حکومت پاکستان کا اہم اقدام، کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کمیشن حکومت پاکستان کی جانب سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے تناظر میں اہم اقدام ہے۔ کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ذاتی کاوشوں سے کمیشن کے ممبران کا …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کمیشن حکومت پاکستان کی جانب سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے تناظر میں اہم اقدام ہے۔

کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ذاتی کاوشوں سے کمیشن کے ممبران کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے بعد کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس کمال الدین ٹیپو کی صدارت میں ہوا۔

یہ کمیشن حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی معیار اور بہترین عالمی پریکٹسز کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کیا گیا ہے۔ صحافیوں کے آزادانہ اور خود مختارانہ کام کو یقینی بنانا کمیشن کی روح ہے۔ کمیشن صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے آزادانہ اور شفاف طریقے سے کام کرے گا۔ کمیشن نے شکایات کا نظام وضع کر دیا ہے جبکہ کمیشن کے قواعد و ضوابط بنانے کے لئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

کمیشن ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ویب پورٹل اور جدید طریقے اختیار کرے گا جبکہ ٹریننگ اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ کمیشن کے اجلاس میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر اور ڈی جی انسانی حقوق کمیشن، ملک بھر کی مرکزی نمائندہ صحافتی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے بورڈ ممبران نواز رضا، خلیل احمد، طاہر حسن، نوید اکبر، حسن عباس، تمثیلہ قریشی اور نادیہ صبوحی نے شرکت کی۔