اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن،11 مشکوک افراد تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران11 مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی سپروژن جبکہ ایس پی صدر کاظم نقوی …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران11 مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی سپروژن جبکہ ایس پی صدر کاظم نقوی نے براہِ راست نگرانی میں مکمل کیا۔سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن سے قبل تمام پولیس نفری کو بریفنگ دی گئی اور اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 170 افراد اور 67 گھرانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 40 موٹر سائیکلوں اور 24 گاڑیوں کو بھی تفصیلی طور پر چیک کیا گیا۔ دورانِ کارروائی 11 مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان نے کہاکہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے شہر بھر میں اسی نوعیت کے گرینڈ سرچ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔