وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا اسلام آباد مری ایکسپریس وے کا دورہ، تزئین و آرائش، بہتری اور بحالی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد -مری ایکسپریس وے کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش، بہتری اور بحالی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ایکسپریس وے پر قائم ریسٹ ایریاز کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وفاقی …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد -مری ایکسپریس وے کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش، بہتری اور بحالی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ایکسپریس وے پر قائم ریسٹ ایریاز کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وفاقی وزیر نے سیکرٹری مواصلات کو ہدایت کی کہ وہ خود ان کاموں کی نگرانی کریں تاکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے کے باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے اور بعض امور کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔این ایچ اے حکام نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی لائٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے جبکہ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف خوبصورتی کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ معیار اور محفوظ سفر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔