اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں شبلی فراز کو دو مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔ منگل کے روز جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے شبلی فراز کی مسلسل عدم حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ متعدد بار طلب کیے …
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شبلی فراز دو مقدمات میں اشتہاری قرار

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں شبلی فراز کو دو مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔ منگل کے روز جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے شبلی فراز کی مسلسل عدم حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر یہ اقدام ناگزیر تھا۔
سابق وزیر قانون راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ نے پیشی دی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔








