نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کی ملاقات

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قبل ازیں نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے وزیر کا استقبال کیا جو ایک تجارتی وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ دونوں وزراء نے 8 نومبر کو باکو میں ہونے والے …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قبل ازیں نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے وزیر کا استقبال کیا جو ایک تجارتی وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ دونوں وزراء نے 8 نومبر کو باکو میں ہونے والے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے مطابق دو طرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے بارے میں نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔