بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء کی رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء کی رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں پبلک اینڈ پیس فل اسمبلی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے اور آئندہ سماعت میں کیس کی کارروائی دوبارہ شروع کی جائے گی۔