پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس میں استغاثہ کے گواہ طلب ، سماعت یکم دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس میں استغاثہ کے گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔منگل کے روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکالت نامے عدالت میں جمع کرا دیئے گئے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو اگلی سماعت …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس میں استغاثہ کے گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔منگل کے روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکالت نامے عدالت میں جمع کرا دیئے گئے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو اگلی سماعت پر طلب کر لیا اور سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ ترنول میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور آئندہ سماعت میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔