ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کا نا کہ جا ت اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے نا کہ جا ت اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کرکے ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا نے مختلف ناکہ جا ت اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے نا کہ جا ت اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کرکے ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا نے مختلف ناکہ جا ت اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے۔

اس مو قع پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی کے تمام اقدامات اسی مقصد کے تحت کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن پکار- 15پر دیں۔