تھا نہ کھنہ پولیس نے راہزنی میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):تھا نہ کھنہ پولیس نے شہر یو ں کو لو ٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے قیمتی مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطا …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):تھا نہ کھنہ پولیس نے شہر یو ں کو لو ٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے قیمتی مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ منظم گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 11عدد قیمتی مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت عمرخان ، امان شاہد اورحمزہ علی کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ کھنہ اور ملحقہ علا قوں سے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کریک ڈائون جا ری ہے جس کی وجہ سے سنگین نوعیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جاری رکھی جائیں، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار15‘‘ پر فوری اطلا ع دیں۔