اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کر یک ڈائو ن جار ی ہے،سنگین جر ائم میں ملوث 6 مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 10جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گو لڑ …
اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے مو ثر کر یک ڈائو ن جار ی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کر یک ڈائو ن جار ی ہے،سنگین جر ائم میں ملوث 6 مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 10جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گو لڑ ہ، تھا نہ نو ن اور تھا نہ ہمک پولیس ٹیموں نے چارملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے360گر ام چرس، 75گر ام ہیروئن، 730گر ام آ ئس اورمختلف بور کے دوپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 6 مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








