اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک سلطنت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے،یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدید اور مزید مضبوطی کا عکاس ہے، وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔ منگل کو دفتر …
وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک سلطنت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک سلطنت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے،یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدید اور مزید مضبوطی کا عکاس ہے، وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔
منگل کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مابین روایتی طور پر گرمجوش اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، شراکت کے نئے مواقع کی نشاندہی کرنے اور عوامی سطح پر روابط کو گہرا کرنے کا باعث بنے گا جو باہمی مفاد پر مبنی تعاون میں مددگار ثابت ہوں گے۔یہ سرکاری دورہ سلطنت بحرین کے ساتھ پاکستان کی مسلسل سفارتی مصروفیت اور دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اور سٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔








