اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایسے صوبے میں ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی ہے جہاں اس کی اپنی حکومت ہے۔ منگل کے روز ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نتیجے نے پی ٹی آئی کی مقبولیت کے بیانیے کو چکنا چور کر دیا ہےاور عوام نے …
پی ٹی آئی کو ایسے صوبے میں ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی ہے جہاں اس کی اپنی حکومت ہے، اس نتیجے نے پی ٹی آئی کی مقبولیت کے بیانیے کو چکنا چور کر دیا ہے، وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایسے صوبے میں ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی ہے جہاں اس کی اپنی حکومت ہے۔
منگل کے روز ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نتیجے نے پی ٹی آئی کی مقبولیت کے بیانیے کو چکنا چور کر دیا ہےاور عوام نے پارٹی کے دوہرے معیار کو پہچان لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ جیتیں تو الیکشن شفاف ہوتا ہے اور جب ہار جائیں تو فوراً دھاندلی کا رونا شروع کر دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے شرمناک واقعات پی ٹی آئی کے سیاسی ریکارڈ پر ہمیشہ ایک مستقل داغ رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی نفرت، انتشار اور تصادم کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، کیونکہ لوگ استحکام اور ذمہ دار قیادت چاہتے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ قوم نے پی ٹی آئی کے محاذ آرائی والے رویے کے نتائج دیکھ لیے ہیں اور اب عوام نے واضح طور پر اس منفی سیاست کے خلاف ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت قومی یکجہتی اور ترقی پر توجہ دے رہی ہے جبکہ اپوزیشن اب بھی بیانات اور الزام تراشی پر انحصار کر رہی ہے۔








