اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے اپنا رویہ تبدیل کرے۔منگل کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی دہائیوں پر مشتمل انسانی ہمدردی کی …
افغان حکومت پاکستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے اپنا رویہ تبدیل کرے، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے اپنا رویہ تبدیل کرے۔منگل کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
افغان حکام کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی دہائیوں پر مشتمل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی مدد کا اعتراف کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کے باعث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان کے پاس کوئی ضابطہ اخلاق موجود نہیں ہے۔
دوست ممالک کے کردار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ دوست ممالک خطے میں مکمل امن چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسائل کے حل کی کوششیں کی ہیں۔








