آسٹریلیا میں شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث جنگل میں آگ لگنے کی وارننگ، 20 سے زائد اسکول بند

کینبرا۔26نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث جنگلاتی آگ کے تباہ کن خطرے کی وارننگ جاری ہونے پر 20 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔شنہوا کےمطابق محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز لوئر سنٹرل ویسٹ پلینزمیں تباہ کن درجے کی آگ کے خطرے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ گریٹر سڈنی سمیت مزید 10 علاقوں کے لیے …

کینبرا۔26نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث جنگلاتی آگ کے تباہ کن خطرے کی وارننگ جاری ہونے پر 20 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔شنہوا کےمطابق محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز لوئر سنٹرل ویسٹ پلینزمیں تباہ کن درجے کی آگ کے خطرے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ گریٹر سڈنی سمیت مزید 10 علاقوں کے لیے انتہائی خطرناک فائر وارننگ جاری کی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ستمبر 2023 کے بعد آسٹریلیا کے کسی بھی حصے کے لیے سب سے بلند سطح کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔بدھ کے روز سڈنی اور ڈبوجو لوئر سنٹرل ویسٹ پلینز کا سب سے بڑا شہر ہے ، میں درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بتایا گیاکہ شدید گرم، خشک موسم کے ساتھ مغرب سے شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی تیز اور جھکڑ دار ہوائیں بدھ کو ریاست کے بیشتر حصے میں آگ کے خطرات کو بڑھا دیں گی۔فائر ڈینجر وارننگ کے پیشِ نظر آسٹریلیا کے محکمہ تعلیم نے ریاست بھر میں 25 اسکولوں کو حفاظتی اقدام کے طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز رورل فائر سروس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسی صورتحال میں آگ بھڑک اٹھے تو انسانی جانیں اور املاک شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔مزید کہا گیا کہ خطرے والے علاقوں سے صبح سویرے محفوظ مقامات کی جانب نکل جانا ہی بہترین حکمتِ عملی ہے۔

مزید خبریں