روسی کمپنی نے نئے خود کش ڈرون کی پیداوار شروع کر دی

ماسکو ۔26نومبر (اے پی پی):روس کی سرکاری دفاعی کارپوریشن روسٹیک (Rostec) کے سی ای او سرگئی چیمی زوف نے کہا ہے کہ کارپوریشن نے ایک ایساجدید لوئٹرنگ بارود (خودکش ڈرون) تیار کر کے اس کی پیداروار شروع کر دی ہےجو نیٹو کے ہاؤٹزرز، ایچ آئی ایم اے آر ایس لانچرز اور دیگر اہداف کو تقریباً یقینی طور پر نشانہ بنا سکتا ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نےانٹرویو دیتے ہوئے کہا …

ماسکو ۔26نومبر (اے پی پی):روس کی سرکاری دفاعی کارپوریشن روسٹیک (Rostec) کے سی ای او سرگئی چیمی زوف نے کہا ہے کہ کارپوریشن نے ایک ایساجدید لوئٹرنگ بارود (خودکش ڈرون) تیار کر کے اس کی پیداروار شروع کر دی ہےجو نیٹو کے ہاؤٹزرز، ایچ آئی ایم اے آر ایس لانچرز اور دیگر اہداف کو تقریباً یقینی طور پر نشانہ بنا سکتا ہے۔

تاس کے مطابق انہوں نےانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس نئے ڈرون کا ڈیزائن گزشتہ سال مکمل ہوا تھا اور اب یہ سلسلہ وار پیداوار میں ہے اور محاذ جنگ پر استعمال بھی ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق یہ ڈرون درجنوں کلومیٹرتک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کے وارہیڈ کا وزن کئی کلوگرام ہے، جو نیٹو کے ہاؤٹزرز، کاؤنٹر بیٹری ریڈار، ایچ آئی ایم اے آر ایس سسٹمز، بکتر بند گاڑیوں اور کمانڈ پوسٹس سمیت مختلف اہم فوجی اہداف کو تقریباً سو فیصد درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سرگئی چیمی زوف نے بتایا کہ روسٹیک پہلے سے موجود جاسوسی یو اے ویز(UAVs) کی بنیاد پر حملہ آور ڈرونز بھی تیار کررہی ہے۔

مزید خبریں