ماسکو۔26نومبر (اے پی پی):روسی وزیرِ انصاف قسطنطین چویچنکوف نے کہا ہے کہ روس نے مغربی ممالک کی جانب سے اس کے منجمد اثاثوں کی ممکنہ ضبطی کے خلاف اپنا جواب تیار کر لیا ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ غیر دوست ممالک کی جانب سے روسی اثاثوں کی ضبطی کی منصوبہ بندی بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور ایسے ممالک اس خلاف …
مغربی ممالک کی جانب سے منجمد اثاثوں کی ممکنہ ضبطی کے خلاف جواب تیار کر لیا ہے، روسی وزیر انصاف

مزید خبریں
ماسکو۔26نومبر (اے پی پی):روسی وزیرِ انصاف قسطنطین چویچنکوف نے کہا ہے کہ روس نے مغربی ممالک کی جانب سے اس کے منجمد اثاثوں کی ممکنہ ضبطی کے خلاف اپنا جواب تیار کر لیا ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ غیر دوست ممالک کی جانب سے روسی اثاثوں کی ضبطی کی منصوبہ بندی بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور ایسے ممالک اس خلاف ورزی کے نتیجے میں روسی فیڈریشن کے املاک کے حقوق کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
تاہم انہوں نے ممکنہ جوابی اقدامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کےرکن ممالک روس کے منجمد اثاثوں کے استعمال کے لیے قانونی طریقہ کار وضع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان میں سے 200 ارب یورو سے زائد رقم بیلجیم میں کیپٹل مارکیٹ کمپنی یورو کلئیر کے پاس موجود ہے۔ یہ کمپنی ان فنڈز کی ضبطی کے خلاف بارہا خبردار کرچکی ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں روس دنیا کے دیگر حصوں میں یورپی یا بیلجین اثاثے ضبط کر سکتا ہے۔
روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو روسی اثاثوں کی ضبطی کی کوششوں کا جواب ضرور دے گا۔ اسی دوران روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے بھی خبردار کیا کہ کہ اگر یورپی یونین کے ممالک منجمد روسی اثاثوں کو یوکرین کے لیے قرض یا زرِ تلافی کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو روس کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔








