انڈونیشیا ، شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک، 34 زخمی

جکارتہ۔26نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے شمالی سوماترا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 4 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ توہتا راما جایا سراگِہ نےبتایا کہ سینٹرل تپانولی ریجنسی کے ایک گاؤں میں تیز بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ایک گھر تباہ ہونے سے اس میں موجود چار افراد ہلاک ہو گئے۔ …

جکارتہ۔26نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے شمالی سوماترا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 4 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ توہتا راما جایا سراگِہ نےبتایا کہ سینٹرل تپانولی ریجنسی کے ایک گاؤں میں تیز بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ایک گھر تباہ ہونے سے اس میں موجود چار افراد ہلاک ہو گئے۔

اہلکاروں کے مطابق تمام لاشوں کو موقعے سے منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، شدید بارشوں کے بعد دو دریاؤں کے بھر جانے سے باتانگ ٹورو سب ڈسٹرکٹ کے کئی علاقے اچانک سیلاب کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں 34 افراد زخمی ہوئے۔ تمام متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا جہاں حکام نے خوراک کا امدادی کیمپ قائم کر دیا ۔

مزید خبریں