غزہ۔26نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ غزہ میں اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سکولو ں کی تقریباً تمام عمارا ت زمین بوس ہو چکی ہیں۔ تاس کے مطابق یہ بات فلسطین میں یونیسف کے نمائندہ نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 97 فیصد سکولوں کی عمارتیں جنگ کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہو …
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے سکولو ں کی تقریباً تمام عمارا ت زمین بوس ہو چکی ہیں، یونیسف

مزید خبریں
غزہ۔26نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ غزہ میں اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سکولو ں کی تقریباً تمام عمارا ت زمین بوس ہو چکی ہیں۔ تاس کے مطابق یہ بات فلسطین میں یونیسف کے نمائندہ نے گزشتہ روز کہی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں 97 فیصد سکولوں کی عمارتیں جنگ کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ گزشتہ دو سال میں 6 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ طالب علم تعلیم کے حق سے محروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حکام نے تعلیمی عمل سے متعلق کسی بھی قسم کے مواد کی غزہ میں ترسیل پر پابندی لگا دی ہے۔








