اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے شمالی سوماترا میں سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعدا29 ہوگئی ، 67 افراد زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کی ایمرجنسی ہینڈلنگ، آلات اور لاجسٹکس کی سربراہ سری واہ یونی پانچاسیلاواتی نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعدا د 4 سےبڑھ کر29 ہوگئی ہے اور ان میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں …
انڈونیشیا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہوگئی،67 افراد زخمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبے شمالی سوماترا میں سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعدا29 ہوگئی ، 67 افراد زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔
چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کی ایمرجنسی ہینڈلنگ، آلات اور لاجسٹکس کی سربراہ سری واہ یونی پانچاسیلاواتی نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعدا د 4 سےبڑھ کر29 ہوگئی ہے اور ان میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات نے 400 سے زائد گھروں، متعدد پلوں اور مختلف سرکاری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ۔
اطلاعات کے مطابق 7,000 سے زیادہ افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور محفوظ مقامات پر پناہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کے منڈائلنگ ناتال، ساؤتھ تاپانولی اور نارتھ تاپانولی کے اضلاع میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔








