اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ملک کے تر قی یافتہ علاقوں کے برابر لانا موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے حصول کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا …
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی تر قی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ملک کے تر قی یافتہ علاقوں کے برابر لانا موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے حصول کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع ایبٹ آباد کی یونین کونسل نملی میرا کے معززین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی سپیکر نے ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں موجودہ حکومت کی مربوط پالیسیوں کی بدولت ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور ملکی معیشت تر قی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سالوں میں وفاقی حکومت کی طر ف سے ہزارہ ڈویژن میں ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے جیسے میگا پروجیکٹس کے اجرا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کے متعدد منصو بے مکمل کیے گئے ہیں۔ڈپٹی سپیکر نے این اے 18ٍمیں تر قیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ این اے 18میں بنیادی سہولیات اور سوئی گیس کی فراہمی کے لیے خطیر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔







