اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120لاہور میں ضمنی انتخاب کے دوران فوج کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے، پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج کے دستے تعینات کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی دو جماعتوں تحریک …
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120لاہور میں ضمنی انتخاب کے دوران فوج کی تعیناتی کافیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120لاہور میں ضمنی انتخاب کے دوران فوج کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے، پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج کے دستے تعینات کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی دو جماعتوں تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 17ستمبر کوہونے والے ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی کی درخواست کی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فوج کی نگرانی میں ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے لئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا گیا ہے۔







