لاہور۔24 اگست (اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرنے کیلئے آئین اور قانون ہمیں اجازت دیتا ہے اورہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس پر تبصرہ کریں گے، سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسد محمد خان جونیجو نے جاتی امراءمیں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹرڈاکٹر آصف کرمانی کی رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔24 اگست (اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرنے کیلئے آئین اور قانون ہمیں اجازت دیتا ہے اورہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس پر تبصرہ کریں گے، سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسد محمد خان جونیجو نے جاتی امراءمیں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر تمام پارٹی رہنما اور کارکن انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی شمولیت سے سندھ میں پارٹی کو تقویت ملے گی‘بیگم کلثوم نوازلندن میں زیرعلاج ہیں اور تمام رہنماﺅں نے محمد نواز شریف کو اپنی اہلیہ کی تیمار داری کے لئے لندن جانے کا مشورہ دیا ہے اور نواز شریف لندن جانے پر غور کر رہے ہیں۔وہ جمعرات کو رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈےا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پیمرا کو (ن) لیگ کے رہنماﺅں کی عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کے فیصلے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ، جب فیصلہ پڑھیں گے تو اپنا رد عمل دے سکیں گے، ہمارے لیڈر عدلیہ مخالف تقاریر نہیں کرتے







