دوحہ۔3دسمبر (اے پی پی):قطر نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ العربیہ کے مطابق قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ثالثی کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ قطر غزہ کے معاہدے کی نگرانی کر رہا …
غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں تشویش ناک ہیں ،قطر

مزید خبریں
دوحہ۔3دسمبر (اے پی پی):قطر نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ العربیہ کے مطابق قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ثالثی کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ قطر غزہ کے معاہدے کی نگرانی کر رہا ہے اور اس بات کی کوشش ہے کہ موجودہ جنگ بندی اس وقت متاثر نہ ہو۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں مختلف مقامات پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر رفح پر شدید فضائی حملے کیے ہیں اور خان یونس کے مشرقی علاقوں پر بھاری گولہ باری کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ شہر کے مشرقی محلوں الزيتون اور الشجاعیہ میں گھروں کو بھی توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔








