کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،سی سی پی او

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):لاہورپولیس کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (فرنٹ ڈیسک)کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ رواں سال صوبائی دارالحکومت کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسکس پر5 لاکھ 97 ہزارسے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق موصول شدہ درخواستوں میں سے4 لاکھ8 ہزار سے زائد پر کارروائی مکمل کی جا چکی ہے، 1لاکھ 89 ہزار سے زائد درخواستیں حسب ِضابطہ کارروائی کرتے ہوئے داخل دفتر کر دی گئیں 1228پر کارروائی جاری …

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):لاہورپولیس کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (فرنٹ ڈیسک)کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ رواں سال صوبائی دارالحکومت کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسکس پر5 لاکھ 97 ہزارسے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق موصول شدہ درخواستوں میں سے4 لاکھ8 ہزار سے زائد پر کارروائی مکمل کی جا چکی ہے، 1لاکھ 89 ہزار سے زائد درخواستیں حسب ِضابطہ کارروائی کرتے ہوئے داخل دفتر کر دی گئیں 1228پر کارروائی جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نمٹائی گئی درخواستو ں میں سے2 لاکھ 22 ہزار سے زائد پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

گمشدگی رپورٹ کی1 لاکھ 84 ہزارسے زائد درخواستوں پر بروقت کارروائی کی گئی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے کہا کہ درخواست گزاروں کو فوری ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی درخواستوں پر بروقت اور میرٹ پر کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاہے کہ سپروائزری افسران کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر موصول عوامی شکایات کے موثر فالو اپ کو یقینی بنائیں۔ مظلوم کی داد رسی اورانصاف کی فراہمی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں