اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکا کو خوش آمدید کہا، جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کیلئے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا، …
پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکا کو خوش آمدید کہا، جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کیلئے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا،
جرگے میں علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، شرکا نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں، قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، جرگے کے اختتام پر امن، ترقی اور بہتر انتظامی حکمتِ عملی کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور مشران علاقے میں پائیدار امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔








