اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا میں ’’ سائیکلُون ڈِٹوا ‘‘ میں تباہی کے بعد امداد کیلئے روانہ کی گئی، پاک فضائیہ کے خصوصی سی-130 طیارے نے اس ٹیم کو سری لنکا پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور ایوی ایشن پہلے ہی سری لنکا میں نگرانی، میڈیکل ایویکیویشن اور ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں، سری لنکن عوام کی امداد کے لئے …
پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا میں ’’ سائیکلُون ڈِٹوا ‘‘ میں تباہی کے بعد امداد کیلئے روانہ کی گئی، پاک فضائیہ کے خصوصی سی-130 طیارے نے اس ٹیم کو سری لنکا پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور ایوی ایشن پہلے ہی سری لنکا میں نگرانی، میڈیکل ایویکیویشن اور ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں، سری لنکن عوام کی امداد کے لئے این ڈی ایم اے نے 200 ٹن امدادی سامان کنٹینر شپ کے ذریعے سری لنکا بھیجا ہے، وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکن صدر سے بات چیت بھی کی، وزیر اعظم پاکستان متاثرہ ممالک انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملائشیا کی قیادت سے بھی رابطے کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے سری لنکن ائیر لائنز کی کولمبو سے لاہور پروازوں کے ذریعے مزید امدادی سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے، این ڈی ایم اے سری لنکن صدر کی درخواست پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاک فوج کے فولڈنگ بریج سمیت ضروری آلات فراہم کر ے گا ، رکاوٹوں کے باوجود پاکستان سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔








